• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی میں دوسری سنچری

فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹڑ
فوٹو بشکریہ پی سی بی / ٹوئٹڑ

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اپنے کیریئر کی دوسری سنچری بنادی۔ 

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں بابر اعظم نے اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کی دوسری سنچری بنائی۔ 

انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں بابر اعظم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ 

انہوں نے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 62 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی۔

پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے زیر کیا۔ کپتان بابر اعظم نے 110 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ بابر اعظم نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کے خلاف 122 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید