کراچی (نیوز ڈیسک) شمالی کوریا نے امریکا کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئےکہا ہے کہ وہ روس کو ہتھیار فروخت نہیں کررہا ، پیانگ یانگ نے واشنگٹن کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا بکواس بند کرے ۔ شمالی کوریا نے کہا ہے کہ انہوں نے روس کو کبھی بھی ہتھیار فراہم کئے ہیں اور نہ ہی مستقبل میں ایسا کوئی منصوبہ ہے ،شمالی کوریا کسی بھی ملک کو فوجی سازوسامان برآمد کرنا چاہے تو یہ اس کا قانونی حق ہے ۔