• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ سیریز برابر ہونے پر بابر اعظم کے والد نے کیا کہا ؟

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد کی جانب سے پاک انگلینڈ سیریز کے برابر ہونے پر سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا انسٹاگرام پر اعظم صدیقی نے بیٹے بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ پردیس سے دیس والوں کو سلام، میرے خیال میں آج پاکستانی کرکٹ ٹیم نہیں بلکہ اُس کا آپس کا اتفاق، کچھ کر گزرنے کا جذبہ اور ایک دوسرے پر سب کا اعتماد اور عوام کی دعا اور پیار جیتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جو جیتا وہی سکندر، بہادروں نے بہادری سے میچ جیتا اور یہ بات ہماری بہادر قوم سے بہتر کون جان سکتا ہے، پاکستان زندہ باد۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک انگلینڈ سیریز کے سلسلے میں ہونے والے میچ کے دوران حارث رؤف کی بولنگ تباہ کن  رہی۔

پاکستان نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈ کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی جبکہ اس سیریز کے 3 میچ ابھی باقی ہیں۔

پاکستان کی جانب سے دیے گئے 167 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید