• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسا لیڈر ویسا ٹائیگر، حافظ حمداللہ کا لندن بدتمیزی واقعے پر ردعمل

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں ہونے والی بدتمیزی پر حافظ حمداللہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نیا پاکستان تو نہ بناسکا اخلاق سے عاری معاشرتی ٹولہ بنانے میں کامیاب ضرور ہو گیا۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے ن لیگ کی رہنما کے ساتھ لندن میں پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا وہ سیاسی روایات و اقدار کے منافی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے جس برداشت کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ عمران نیازی کی تربیت کا نتیجہ ہے، جیسا لیڈر ویسا ٹائیگر۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی نیا پاکستان تو نہ بناسکا لیکن اخلاق سے عاری معاشرتی ٹولہ بنانے میں کامیاب ضرور ہوا۔

انہوں نے لندن میں قائم پاکستانی سفارت خانے سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفارت خانہ معلومات اکھٹی کرکے ان لوگوں کے خلاف کاروائی کرے۔

قومی خبریں سے مزید