• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس، اسکول میں فائرنگ سے 7 بچوں سمیت 13 افرد ہلاک

ماسکو( مانیٹرنگ نیوز، خبرایجنسیاں)روس کے شہرایزیوسک میں ایک اسکول میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 7بچوں سمیت 13افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں اسکولوں پر حملوں کی کڑی کا یہ نیا واقعہ ہے جبکہ ماضی میں اس طرح کے واقعات نے روس کو ہلا کر رکھ دیا تھا جبکہ ملک میں لاکھوں لوگوں کو یوکرین میں جنگ کا حصہ بننے کے لیے متحرک کیا جارہا ہے۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس حملے میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جن میں 6 نوجوان اور 7 بچے شامل ہیں جبکہ 14 بچے اور 7نوجوان زخمی ہوئے ہیں۔قبل ازیں ایک اور غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ٹیلی گرام کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ ’فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 سیکورٹی گارڈ، 2 اساتذہ اور5 بچے شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید