• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اور فلک شبیر کے ولیمے کی تصویریں کیوں نہ بن سکیں ؟

سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کے موقع پر بنائی گئیں تصاویریں۔
سارہ خان اور فلک شبیر کی شادی کے موقع پر بنائی گئیں تصاویریں۔

پاکستانی معروف گلوکار فلک شبیر نے اپنے ولیمے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ سارہ خان اور فلک شبیر کی منگنی، نکاح، مہندی اور شادی کی تصویریں تو سوشل میڈیا پر موجود ہیں مگر ولیمے کی تقریب کی کوئی تصویر کہیں موجود نہیں ہے۔

اس سے متعلق فلک شبیر سے گزشتہ دنوں ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا۔

مداح کا پوچھنا تھا کہ آپ نے اپنے ویلاگ میں ولیمے کی تقریب کی تصویریں کیوں شیئر نہیں کی ہیں؟

فلک شبیر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ولیمے کا کھانا اُن لوگوں کو کھلایا تھا جو پیٹ بھر کر کھانا نہیں کھا پاتے، اس لیے ولیمے کی کوئی بھی تصویر نہیں ہے اور نہ ہی ویڈیو‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید