• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش

پنجاب کے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے جنوری 2019 سے جون 2022 کے دوران صوبے میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 میں پنجاب میں ایڈز کے 642 مریض تھے جن میں سے لاہور میں 50 کیس رجسٹر ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق جنوری سے ستمبر 2019 تک 2 ہزار 646 کیس رپورٹ ہوئے۔ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے دسمبر 2019 کے دوران ایڈز کے1241 کیسز سامنے آئے۔ جبکہ 2020 میں ایڈز کے 4 ہزار 872 کیس رپورٹ ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال یعنی2021 میں پنجاب بھر میں ایڈز کے 5 ہزار 96 کیسز رجسٹر ہوئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جنوری تا جون 2022 پنجاب میں ایڈز کے 3 ہزار241 کیس سامنے آئے۔ 

مزید بتایا گیا کہ ادارے کی جانب سے لوگوں کی اسکریننگ کی گئی اس لیے کیسز زیادہ سامنے آئے۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے۔

صحت سے مزید