• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارکان سینیٹ کا جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ

اسلام آباد (این این آئی)ارکان سینیٹ نے جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ،قرارداد میں کہا گیا ہے کہ جس شخص پر جنسی ہراسانی کا الزام ہو وہ لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی کیسے کر سکتا ہے،ارکان سینیٹ نے جاوید اقبال کو چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے لئے قرارداد جمع کرادی۔ قرارداد پر چیف وہپ سینیٹر سلیم مانڈوی والا سمیت تمام جماعتوں کے ارکان کے دستخط موجود ہیں ۔
ملک بھر سے سے مزید