• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلا قومی شناختی کارڈ کب اور کسے جاری کیا گیا تھا؟

پاکستان کا پہلا قومی شناختی کارڈ 1973ء میں متعارف کرایا گیا تھا جو کہ سب سے پہلے اُس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو جاری کیا گیا تھا۔

پاکستان میں سب سے پہلے قومی شناختی کارڈ (CNIC) کو ذوالفقار علی بھٹو کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا، 1972 میں ذولفقار علی بھٹو نے اس کارڈ کا فارمیٹ متعارف کروایا تھا جسے 1973ء میں سب سے پہلے اُنہیں ہی جاری کیا گیا تھا۔

 کہا جاتا ہے کہ اس سے قبل قیامِ پاکستان کے چھبیس برسوں تک پاکستان میں کسی قسم کا کوئی حتمی شناختی کارڈ جاری نہیں کیا گیا تھا۔



یہ پہلا قومی شناختی کارڈ ہاتھ سے لکھا گیا تھا۔

بعد ازاں 2000 میں نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے قیام کے بعد ملک میں کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC) کا آغاز ہوا۔

2000 کے بعد ہی CNIC جاری کرنے کے لیے درخواست دہندہ سے ریاست کو ڈیجیٹل فنگر پرنٹ اور بائیو میٹرکس فراہم کرنے کی ضرورت پیش آئی۔

2012ء میں نادرا نے اسمارٹ قومی  شناختی کارڈ (SNIC) شروع کیا جو کہ ایک چِپ پر مبنی شناختی کارڈ ہے جس میں کارڈ ہولڈرز کے بائیو ڈیٹا کو انگریزی میں نقل کیا جاتا ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید