• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سرکاری ویب سائٹ میں اہم تبدیلیاں کردی گئیں

اسکرین گریب
اسکرین گریب

آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات اور نئے بادشاہ کے تخت سنبھالنے کے بعد شاہی خاندان کی سرکاری ویب سائٹ پر چند تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

حال ہی میں ہونے والی تبدیلیوں سے شاہی خاندان کے مداح بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ویب سائٹ پر جاری ہونے والی نئی فہرست میں درجہ بندی کے لحاظ سے شہزادہ ہیری، میگھن مارکل اور پرنس اینڈریو کو شہزادی الیگزینڈرا کے بعد رکھا گیا ہے۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کو شاہی خاندان کی فہرست میں درجہ بندی کے لحاظ سے آخر میں رکھے جانے پر شاہی مداحوں کی ایک بڑی تعداد نے اطمینان کا اظہار کیا۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گویا شہزادہ ہیری اور میگھن کی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کس کا ہے یا یہ بادشاہ کی رضامندی سے کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے امریکا میں رہائش پذیر ہونے کے لیے اپنی شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جس سے ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی۔

جبکہ پرنس اینڈریو کے جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان کی پسندیدگی میں بھی کمی آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید