• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: ٹائیفائیڈ مہم کا کل سے آغاز7 لاکھ بچوں کو ٹیکے لگانے کا ہدف

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے 153 شہری یونین کونسلوں میں 3 سے 15 اکتوبر تک ٹائیفائیڈ مہم کا آغاز کیا جائیگا، مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے 17 لاکھ سے زائد بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچائوکے ٹیکے لگائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق جنوری 2017 میں حکومت پاکستان نے سندھ میں XDR ٹائیفائیڈ بخار کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے لیے صحت عامہ کا ردعمل شروع کیاجس کے نتیجے میں 2019 میںTCV مہم شہری سندھ میں XDR ٹائیفائیڈ کی زیادہ تعداد کی وجہ سے شروع کی گئی جس کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہوا اور صحت کے نظام پر بوجھ پڑا، اس مہم کا XDR ٹائیفائیڈ کو کم کرنے پر بہت اچھا اثر پڑا اس لیے اسے 2021 میں پنجاب میں اور اب بلوچستان اور دیگر صوبوں کے شہری علاقوں میں شروع کی جا رہی ہے ۔ تمام بچوں میں اس مہلک بیماری پر قابو پانے کی مہم کے بعد TCV کو EPI شیڈول میں متعارف کرایا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید