کراچی (نیوز ڈیسک) کیا آپ برطانوی وزیراعظم سے بات کرنا چاہیں گے؟ اگر ہاں تو جان لیں کہ نمبر معلوم کرنے کیلئے آپ کو 7؍ ڈ الر (تقریباً 1600؍ روپے) خرچ کرنا پڑ سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے 25؍ وزیروں کا نجی فون نمبر ایک امریکی ویب سائٹ سے حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ کو مذکورہ ویب سائٹ کے سرچ انجن کے ڈیٹا بیس کا سبسکرپشن خریدنا ہوگا جس کی قیمت 7.25؍ ڈالز ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ویب سائٹ کے پاس ہیکرز کی فراہم کردہ 14؍ ارب فائلیں ہیں جس میں چوری کیا ہوا مواد موجود ہے۔
بتایا گیا ہے کہ یہ فائلیں گزشتہ ایک دہائی سے اب تک چوری (ہیک) کیے جانے والے مواد کا حصہ ہیں۔
ان فائلوں میں وزیراعظم اور ان کی کابینہ کے ارکان کے فون نمبرز کے علاوہ ان کے ای میل ایڈریس، پاسورڈز اور دیگر اہم نوعیت کا نجی مواد شامل ہے۔