• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے 12 شہروں کی ترقی کیلئے ’سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی‘ کا افتتاح کردیا

جدہ(شاہد نعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پیر کو سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی (دائون تائون السعودیہ)کی نقاب کشائی کی ہے،یہ نئی کمپنی مملکت کے خودمختار دولت فنڈ( پی آئی ایف) کی ملکیت ہے۔سعودی ڈاؤن ٹاؤن کمپنی (ایس ڈی سی) کا مقصد سعودی عرب کے 12 شہروں میں شہری علاقوں اور مخلوط استعمال کے مقامات کے تعمیروترقی کے منصوبوں پرعمل درآمد کرنا ہے،ان 12 شہروں میں مدینہ منورہ، الخُبر، الاحساء، بریدہ، نجران، جیزان،حائل، الباحہ،عرعر، طائف، دومۃ الجندل اور تبوک شامل ہیں۔ایس ڈی سی تمام منصوبوں میں ایک کروڑمربع میٹرسے زیادہ اراضی تیار کرے گی ۔

دنیا بھر سے سے مزید