کراچی (نیوز ڈیسک)40 سال کی عمر میں بھی کرسٹیانو رونالڈو کا لاجواب جسمانی ساخت، چربی سات فی صد ،میٹھے مشروبات سے مکمل پرہیز،چار گھنٹے ورزش، آئس باتھ ، تیراکی اور کریو تھراپی کرتے ہیں۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی شاندار جسمانی فٹنس دکھائی، جس کے پیچھے روزانہ چار گھنٹے ورزش، چھ منی میلز اور خاص نیند کے طریقے کا کردار ہے۔ رونالڈو کی جسمانی چربی سات فی صد ہے اور وہ ساونہ، آئس باتھ، پائلٹس، تیراکی اور کریو تھراپی کے ذریعے اپنی صحت کو برقرار رکھتے ہیں، جبکہ میٹھے مشروبات اپنے غذائی منصوبے میں شامل نہیں کرتے۔