کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت کے اثاثے محفوظ، ڈھاکا نے نئی دہلی کو یقین دہانی کرادی، ہنگاموں کے دوران فوجی سربراہوں کی بات چیت،بھارتی ہائی کمیشن اور شہریوں کی حفاظت پر زور، بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے بعد ملک میں پھیلنے والے ہنگاموں اور عمارتوں میں آگ کے باوجود ڈھاکہ نے نئی دہلی کو یقین دلایا ہے کہ بھارتی اثاثے محفوظ ہیں۔ دونوں ممالک کے فوجی سربراہان براہ راست رابطے میں ہیں تاکہ سرحدی استحکام اور حالات کو قابو میں رکھا جا سکے۔ ہادی کی ہلاکت کے بعد دارالحکومت ڈھاکہ میں دو بڑے اخباروں کے دفاتر اور دیگر ثقافتی ادارے مظاہرین کی جانب سے نقصان پہنچائے گئے۔