• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالدہ ضیا کی صحت میں بہتری ایک طبی عمل کامیابی سے مکمل

اسلام آباد ( فاروق/اقدس) بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئر پرسن اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی صحت بہتری، ایک طبی عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا، صحت میں آنے والی بہتری کے باعث سابق وزیر اعظم کو علاج کیلئے انہیں بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں بھی فی الوقت موخر کر دی گئی ہیں، ان کی صحت کے بارے میں ہفتے کو جاری تازہ ترین اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ خالدہ ضیا کی حالت پہلے کے مقابلے میں مستحکم ہے اور طبی کیفیات میں مزید کسی قسم کا بگڑاؤ نہیں دیکھا گیا، ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر ایم زاہد حسین نے تصدیق کی ہے کہ ان کے ایک "طبی عمل" کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے جسے سابق وزیراعظم نے بخوبی برداشت کیا، دریں اثنا خالدہ ضیا کے صاحبزادے جو بی این پی کے قائم مقام چیئرمین بھی ہیں اور گزشتہ 17 برس سے لندن میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کیے ہوئے ہیں ان کا 25 دسمبر کو وطن واپس آنے کا پروگرام بدستور موجود ہے اور بنگلہ دیش کی موجودہ صورتحال اور فروری میں ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں ان کی بنگلہ دیش واپسی اور متوقع کردار کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید