• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کرنے کے ملزم کوپھانسی

تہران (آئی این پی)ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے ملزم کو پھانسی دیدی ۔ جس شخص کو اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی دی گئی اس کا نام اغیل کشاورز تھا۔سپریم کورٹ نے بھی اغیل کشاورز کی پھانسی کی سزا کو برقرار رکھا تھا۔ ایرانی میڈیاکے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی ہے ۔ اغیل کشاورز نامی ملزم کو رواں سال کے آغاز میں شمال مغربی شہر ارمیہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ اغیل کشاورز کو گشت پر مامور فوجیوں نے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتارکیاجب وہ ایک فوجی ہیڈکوارٹر کی تصاویر لے رہا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید