لاہور کے گریٹر اقبال پارک کے ایک ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر تیزاب پینے سے 2 بچے جھلس گئے۔
پولیس کے مطابق تیزاب ہوٹل میں منرل واٹر کی بوتل میں موجود تھا، بوتل ویٹر نے دی یا بچہ سائیڈ سے خود اٹھا کر لایا، اس حوالے سے تفتیش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ بوتلیں ریسٹورنٹ میں الگ سے رکھی ملی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے باوجود ریسٹورنٹ مالک کو گرفتار نہ کیا جاسکا جبکہ ریسٹورنٹ منیجر پولیس کی حراست میں ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسپتال میں ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، واقعہ27 ستمبر کو ریسٹورنٹ میں آنے والی فیملی کے ساتھ پیش آیا۔