• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹی پی کے افغان طالبان سے اختلافات، جنگ کی دھمکی دیدی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور امارت اسلامی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے۔

یہ اختلافات ٹی ٹی پی کے رہنما عبداللّٰہ مولوی کے گھر کی تلاشی لینے پر پیدا ہوئے۔

اس سلسلے میں جیو نیوز کو ٹی ٹی پی ملاکنڈ کے کمانڈر نور سعید محسود کی آڈیو موصول ہوئی۔

اس آڈیو میں نور سعید محسود کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ امارت اسلامی نے تنگ کرنا اور گھروں کی تلاشی نہ روکی تو جنگ کی تیاری کی جائے۔

نور سعید محسود نے کہا کہ ٹی ٹی پی رہنما عبداللّٰہ مولوی کے گھر کی تلاشی کے لیے امارت اسلامی کے لوگ آئے۔

وہ آڈیو میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ’ہم نے ان سے بات کرنے اور افغان طالبان کا چھاپہ ختم کرنے کے لیے ساتھی بھیج دیے ہیں۔

ادھر طالبان ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجے میں جنگ کا خطرہ فی الوقت ٹل گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید