• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتوں کے مطابق مراعات بڑھانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، لزٹرس

لندن ( شہزاد علی)برطانوی وزیراعظم لزٹرس نے کہا ہے کہ قیمتوں کے مطابق مراعات بڑھانے کافیصلہ ابھی نہیں کیا،ایک ہاتھ سے مددکرنے اوردوسرے سے واپس لینے کی کوشش نہیں کررہے ہیں۔ گذشتہ روزوزیر اعظم نے بتایا کہ حکومت کو "مالی طور پر ذمہ دار" ہونا چاہئےاور قرض کو نیچے لانا ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ لوگوں کی دیکھ بھال کی جائے اور لوگ اپنے بل ادا کر سکیں۔ ہم ایک ہاتھ سے لوگوں کی مدد کرنے اور دوسرے ہاتھ سے لے جانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک فوائد کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے اور "میں ان باتوں کا منتظر ہوں"۔ بعض فوائد بشمول معذوری کے فوائد اور نگہداشت کرنے والے الاؤنس کو قانون کی طرف سے افراط زر کے مطابق بڑھنا چاہیے۔زیادہ کمانے والوں کے لیے ٹیکس کی 45p شرح کو ختم کرنے کے منصوبے پر یو ٹرن کے بعد ایک انٹرویو میں وزیراعظم لز ٹرس نے اعادہ کیا کہ حکومت اس اقدام کے لیے بہتر بنیاد رکھ سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سن رہی ہے اور یہ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ ہم کہاں بہتر کام کر سکتے تھے تاہم انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس کی اعلیٰ شرح کو ختم کرنا اس کے اقتصادی ترقی کے پیکج کا "بنیادی حصہ" نہیں تھا۔

یورپ سے سے مزید