• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

16 اکتوبر کا دن عمران خان کی جیت کا دن ہے، آصف خان

پشاور( جنگ نیوز )ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس واحیائے پشاو ر آصف خان نے کہا ہے کہ انشااللہ 16اکتوبر کا دن عمران خان کی جیت کا دن ہے، خیبر پختونخوا کے عوام تمام حلقوںسے ضمنی انتخابات میں چیئرمین عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے، پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ، جس کی وجہ سے لوگ د یگر پارٹیوں کو چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کررہے ہیں گذشتہ روز این سی 44 قاضی کلے میں ایک بہت بڑے پروقار شمولیتی اجتماعی تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کیں ، اس جلسے میں علاقہ مشران ،نوجوان ،کارکنان سابق ٹائون ممبر سلیم خان ، حاجی حضرت گل ، حاجی ظہور خان، عدنان سلیم ، امجد خان ، ساجد زمان ، ہلال سلیم ، عدنان فرید ، بشیر خان ، دوست خان ، یارگل اور دیگر کارکنان بھی کثیر تعدادمیں شرکت کیںاور ایم پی اے آصف خان پر اعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر ایم پی اے آصف خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کو خوش آمدیدکہااور انکوپارٹی مفلر اور ٹوپیاں پہنائی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی وفوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس واحیائے پشاو ر آصف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت بن چکی ہے ،عوام کی بے لوث خدمت ہمارے قائد عمران خان کا وژن ہے اور ہم نے ہر صورت اس کو عملی جامہ پہنانا ہے ،چیئرمین عمران خان ہماری حقیقی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں اور ہم نے اپنے قائد کی آواز پر لبیک کہنا ہے ، اُنہوںنے کہاکہ ہم پہلے بھی اپنے قائد کے شانہ بشانہ کھڑے تھے اب بھی کھڑے ہیں اور مستقبل میں بھی کھڑے رہیں گے ،عمران خان ایک قدم آگے بڑھائیں گے ہم دو قدم آگے بڑھیں گے کیونکہ یہ ہماری حقیقی آزادی اور ہماری آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل و خود مختار پاکستان کی جنگ ہے ،موجودہ صوبائی حکومت عوام کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے
پشاور سے مزید