• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیمی اتحاد میٹروپولیٹن کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج جاری

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن تنظیمی اتحاد کے زیراہتمام تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف منگل کو ساتویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا ، گزشتہ روز میٹروپولیٹن کارپوریشن سے کمشنر آفس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ملازمین گزشتہ ایک سال سے فنڈز کے اجرا کیلئے سراپا احتجاج ہیں ،حکومت کی جانب سے وعدوں کے باوجود میٹرو پولیٹن کی گرانٹ جاری نہیں کی جارہی ہے ۔تین ماہ سے ملازمین کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جبکہ ایک سال سے گریجویٹی اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بند ہیں ، تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ملازمین کو مالی مشکلات کا سامنا ہے ، دیگر مطالبات پر بھی عمل نہیں کیا جارہا ، ملازمین کا کوئی پرسان حال نہیں ، بعد ازاں کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمٰن بلوچ نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق سیکرٹری خزانہ سے رابطہ کیا اور ایک دو روز میں مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
کوئٹہ سے مزید