• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون ثقافت صدیوں پر محیط ایک زندہ تہذیبی ورثہ ہے۔پشتون ایس ایف

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر سیف الدین کاکڑ نے کہاہےکہ پشتون کلچر ڈے کی آڑ میں پشتون ثقافت، خواتین طالبات اور ان کی عزت و وقار کو نشانہ بنانا انتہائی قابل مذمت اور ناقابل برداشت عمل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ پشتون ثقافت صدیوں پر محیط ایک زندہ تہذیبی ورثہ ہے جس کی بنیاد میلمه پالنه، غیرت، رواداری، برداشت، عزتِ نفس اور انسانی وقار پر قائم ہے۔ اسے خواتین کی تضحیک، کردار کشی یا نفرت پھیلانے کے لیے استعمال کرنا پشتون اقدار کی کھلی توہین ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 ستمبر کو بلوچستان یونیورسٹی اور نوری نصیر خان کمپلیکس میں منعقدہ پشتون کلچر ڈے کے بعد بعض عناصر اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے خواتین طالبات کی اجازت کے بغیر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بنانا، انہیں توہین آمیز اور گالیوں پر مبنی مواد کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیلانا اور انہیں ہراساں و بدنام کرنے کی کوشش انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، تاہم اختلاف کے نام پر گالی، کردار کشی، خواتین کی تضحیک، نفرت انگیز مہم اور سوشل میڈیا پر ہراسانی کسی صورت آزادیِ اظہار نہیں ثقافت کے نام پر معاشرے میں نفرت اور تقسیم پیدا کرنے کے بجائے مکالمے، برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بلوچستان اپنی ثقافت، اپنی روایات، اپنے طلبہ و طالبات اور بالخصوص خواتین کے وقار کے دفاع کے لیے اپنی جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے گی۔
کوئٹہ سے مزید