• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سالانہ انتخابات 28/ 2026 کا سلسلہ مکمل

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے انتخابات برا ئے سال 2026-28 کا سلسلہ مکمل ہو گیا ہے ۔ تین رکنی الیکشن کمیشن کے چیئر مین عبدالصمد ممبر ان سردار عبدالرحیم خلجی اورمحمد یو سف مر یا نی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-28کے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق الیکشن کے دوسرے مرحلے میں مقر رہ تاریخ تک ایک ہی پینل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جس کے تحت صدراحمد گل کا کڑ ، سنیئر نائب صدرمرزا خان خلجی اور نائب صدرجنگیان عیسیٰ دشتی بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں ۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق الیکشن کے پہلے مرحلے میں ایگزیکٹو ممبران برائے کارپوریٹ کلاس میں مرزا خان خلجی ،سکندر خان ،شہباز خان ،محمد داؤد خلجی، عبدالہادی،سعد خان ،نعمت اللہ ،اشفاق احمد ،محمد بلال مری ،اجمل خان ،زرک خان ،محمد مدثر مہر ،امین اللہ اورمحمد نبیل جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس میں احمد گل کا کڑ ،جنگیان عیسیٰ دشتی،حاجی جا نا ن خان اچکزئی ،محمد گل، عالم زیب کا سی،نثار احمد خان ،ملک شفیع اللہ ،ظفر اللہ خان ،سید محمد عظیم ،احمد شاہ خان ،محمد افضل، شبیر احمد ،محمد مزمل اورسید صدیق اللہ بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ سے مزید