• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مزدوروں پر حملہ قابل مذمت ہے،سردارعبدالرحمٰن کھیتران

کوئٹہ(پ ر) سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے دکی کے علاقے میں سڑک کی تعمیر پر مامور کارکنوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی گارڈ کی شہادت اور تعمیراتی کارکنوں کے اغوا کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہےانہوں نے کہا کہ بے گناہ محنت کشوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیںایسے واقعات سے عوام میں تشویش پیدا ہوتی ہےانہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بلوچستان میں جاری ترقیاتی عمل کو متاثر نہیں کرسکتیںصوبے میں جاری ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہیں جنہیں ہر صورت جاری رکھا جانا چاہیئے انہوں نے کہا کہ مغوی کارکنوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیںانہوں نے شہید سیکورٹی گارڈ کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مغویوں کی جلد اور بحفاظت بازیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئٹہ سے مزید