• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نور محمد شاہوانی کی صدارت میں بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس ٹرک اڈہ ہزارگنجی میں مرکزی صدر حاجی نور محمد شاہوانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں ٹرک مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کوئٹہ کے دفتر میں ٹرانسپورٹروں کے ساتھ مبینہ ناانصافیوں، غیر ضروری تاخیر اور مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گاڑیوں کی ٹرانسفر اور اسمارٹ کارڈ کے حصول کے لیے ٹرانسپورٹروں کو پندرہ سے بیس دن تک دفتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں، جس کے باعث ٹرک اور منی ٹرک صرف کاغذات کے مسائل کی وجہ سے کھڑے رہتے ہیں اور ٹرانسپورٹروں کو بھاری مالی نقصان کے ساتھ ذہنی اذیت بھی برداشت کرنا پڑتی ہے رہنماؤں اور ٹرک مالکان نے وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش کا نوٹس لیں۔
کوئٹہ سے مزید