• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاطمہ جناح اسپتال کی گیس جلد بحال کی جائے،الائیڈہیلتھ آرگنائزیشن

کوئٹہ (پ ر) الائیڈ ہیلتھ آرگنائزیشن فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ یونٹ کے صدر عزیز احمد بلوچ، سینئر نائب صدر حاجی محمد ابراہیم مینگل، جنرل سیکرٹری ملک الیاس شاہوانی، چیئرمین میر عبدالعلی کھیازئی، فنانس سیکرٹری ملک محمد حسن محمد حسنی، پریس سیکرٹری خلیل اللہ کھیازئی و دیگر نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح اسپتال کوئٹہ کا گیس کنکشن منقطع کرنا انتہائی افسوسناک اقدام ہےانہوں نے کہا کہ فاطمہ جناح اسپتال ایک اہم عوامی صحت کا ادارہ ہے جہاں روزانہ سیکڑوں مریض علاج اور طبی سہولیات حاصل کرتے ہیںگیس کی فراہمی معطل ہونے سے مریضوں، ان کے لواحقین اور اسپتال کے عملے کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےایسے اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں اور اس سے صحت کی سہولیات متاثر ہو رہی ہیںاسپتال میں داخل مریضوں کو اس سے کافی مشکلات پیش آرہی ہیںعوامی مفاد کے اداروں کو بنیادی سہولیات سے محروم کرنا کسی بھی صورت مناسب نہیں انہوں نے مطا لبہ کیاکہ اسپتال کی گیس جلد بحال کی جائے ورنہ سخت احتجاجی لائحہ عمل اختیار کیاجائے گا۔
کوئٹہ سے مزید