• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کے پروگرام میں پاکستانی سفارتی نمائندوں کی شرکت پر تشویش ہے،مجلس احرار اسلام

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مجلس احرار اسلام پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئینی اور قانونی مؤقف کے تناظر میں جرمنی میں قادیانی جماعت کے ایک پروگرام میں پاکستانی سفارتی نمائندوں کی مبینہ شرکت کے حوالے سے شدید تشویش پائی جارہی ہے یہ باتیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے سربراہ سید محمد کفیل بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، حاجی عبداللطیف خالد چیمہ،میاں محمد اویس، مولانا تنویر الحسن احرار، سید عطاء المنان بخاری، مولانا محمد اکمل، قاری محمد قاسم بلوچ، قاری ضیاء اللہ ہاشمی اور دیگر نے اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے کیارہنماؤں نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی سفارتی نمائندوں نے مذکورہ پروگرام میں سرکاری حیثیت سے شرکت کی ہے تو اس کی وضاحت ضروری ہے، کیونکہ پاکستان کا آئین قادیانیوں کی آئینی حیثیت کے حوالے سے واضح ہے۔ سفارتی اہلکاروں کو بیرونِ ملک پاکستان کی ریاستی پالیسی اور آئینی مؤقف کی نمائندگی کرتے ہوئے حساس مذہبی و آئینی معاملات میں خصوصی احتیاط کا مظاہرہ کرنا چاہیے اس معاملے پر وزارتِ خارجہ کی وضاحت ضروری ہے تاکہ کسی قسم کی غلط فہمی یا ابہام باقی نہ رہے۔
کوئٹہ سے مزید