• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

BFA کا کریک ڈاؤن، 36 ملک شاپس و ملک سپلائرز کی چیکنگ، 13 پر بھاری جرمانے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا غیر معیاری دودھ دہی فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 36 ملک شاپس و ملک سپلائرز کی چیکنگ، 13 پر بھاری جرمانے، 200 کلو ملاوٹی دہی تلف کردی گئی جوائنٹ روڈ، بروری روڈ، منوجان روڈ اور کچلاک بازار میں 36 دودھ دہی کی دکانوں کا معائنہ 13 یونٹس کو جرمانے کئے گئےکوئٹہ اور کچلاک میں مجموعی طور پر تقریباً 8ہزار لیٹر دودھ جبکہ سینکڑوں کلو دہی کی جانچ کے دوران 200 کلو ملاوٹی دہی موقع پر تلف کر دی گئی موبائل لیبارٹریوں کی جانچ میں دودھ میں 14 فیصد تک اضافی پانی اور دودھ و دہی میں اسکمڈ ملک کی ملاوٹ ثابت ہوئی اسی طرح کچلاک بازار میں 16 یونٹس کی چیکنگ، 8کوجرمانے غیر فوڈ گریڈ برتنوں، ناقص صفائی، مکھیوں کی موجودگی اور ملاوٹی دودھ و دہی پر کارروائی کی گئی۔
کوئٹہ سے مزید