• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھے شہزادے جارج کو صرف 9 برس کی عمر میں ہی پیسے کمانے کی جستجو ستانے لگی۔

مستقبل کے بادشاہ اور موجودہ شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ کے بڑے بیٹے شہزادہ جارج گھر کے مختلف امور انجام دے کر پیسے کماتے ہیں۔

اس حوالے سے شاہی مبصر کیٹی نکول نے اپنی کتاب ’نیو رائل: کوئین الزبتھس لیگیسی اینڈ دی فیوچر آف دی کراؤن‘ میں لکھتی ہیں کہ شہزادہ جارج کو کھانے کی میز لگانے پر پاکیٹ منی اور اسکرین ٹائم ملتا ہے۔

کیٹی نکول کا کہنا ہے کہ شاہی ملازمین ہونے کے باوجود شہزادی کیٹ بھی اپنے اور اپنے بچوں کے کئی گھریلو امور خود انجام دیتی ہیں۔

کیٹی نکول کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ اپنے تینوں بچوں کی اخلاقی تربیت پر خاص توجہ دیتے اور اپنے چھوٹے چھوٹے کام خود کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید