• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ چارلس سوم کا ویمپائرز کے ساتھ چونکا دینے والا تعلق سامنے آگیا

کنگ چارلس، فائل فوٹو
کنگ چارلس، فائل فوٹو

کنگ چارلس سوم کا ویمپائرز کے ساتھ چونکا دینے والا تعلق سامنے آگیا ہے۔

کنگ چارلس سوم بظاہر شاید جدید دور کے ڈریکولا کی طرح نہ لگیں لیکن ان کے ویمپائرز کے مشہور علاقے سے کچھ چونکا دینے والے روابط ہیں۔ 

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، کنگ چارلس مبینہ طور پر ٹرانسلوینیا میں ایک خفیہ گھر کے مالک ہیں۔

اگرچہ شاہی خاندان کے افراد دنیا بھر میں متعدد جائیدادوں کے مالک ہیں جو کہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

لیکن کنگ چارلس اس لحاظ سے کچھ مختلف ہے کہ وہ اپنے ملک سے باہر ٹرانسلوینیا میں’بلیو ہاؤس‘ نامی صرف ایک جائیداد کے مالک ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اُنہیں2006ء میں اپنے ایک سرکاری دورے پر یہ گھر پسند آیا اور اُنہوں نے خرید لیا۔

رپورٹس کے مطابق، فارم ہاؤس ایک دور دراز گاؤں ’وِسیکری‘ میں واقع ہے، جہاں مبینہ طور پر کنگ چارلس ہر سال صرف دو دن گزارتے ہیں۔

یہ پراپرٹی کنگ چارلس کی غیر موجودگی میں عوام کے لیے کھلی رہتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ زائرین 1912ء کے اس گھر میں ایک رات گزارنے کے لیے 100پاؤنڈز دیتے ہیں، اس گھر کو 1700 کی دہائی کے طرز پر بنایا گیا ہے۔

کنگ چارلس نے ایک دستاویزی فلم’وائلڈ کارپاتھیا‘میں ایک بار ٹرانسلوانیا سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ’یہ یورپ کا آخری گوشہ ہے جہاں آپ کو مکمل پائیداری اور حقیقی لچک نظر آتی ہے‘۔ 

اُنہوں نے لکھا کہ’یہ تقریباًبچپن میں سنی ان کہانیوں میں سےایک ہے اور قابل ذکر ہے‘۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کنگ چارلس خود بھی بدنام زمانہ حکمران ولاد دی امپیلر کی اولاد بتائے جاتے ہیں، جنہیں ’ڈریکولا‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا، ایک ایسا نام جسے ویمپائرز سے جوڑا جاتا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید