برطانیہ میں پاؤنڈ لین ویلزڈن میں ایک 50 سالہ خاتون کو چاقو مار کر قتل کر دیا گیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے شبہ میں 30 سالہ شخص کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق شمال مغربی لندن میں ہونے والے اس واقع کے بعد جس شخص کو گرفتار کیا گیا کہ اس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ مقتولہ کو جانتا تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے، عوام کو خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔