• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب، لاہور ہائیکورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 12 اکتوبر کو طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کے 13 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور کیا جائےگا، جسٹس سہیل ناصر، جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس شان گل، جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے پر بھی غورکیا جائےگا۔رواں سال اپریل میں ایڈیشنل ججز کی مدت میں6 ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید