• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی نے بریڈپٹ پر لگائے الزامات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ہدایتکارہ انجلینا جولی کی جانب سے سابق شوہر، اداکار بریڈپٹ پر لگائے گئے بدسلوکی الزامات کی تفصیلات عدالت میں جمع کرادی ہیں۔

گزشتہ روز اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر، 47 سالہ انجلینا جولی نے 58 سالہ بریڈ پٹ پر لگائے گئے بدسلوکی کے الزامات کی تفصیل عدالت میں جمع کرائیں۔

اداکارہ انجلینا کے مطابق 2016ء میں ایک پرواز کے دوران بریڈپٹ نے غصے میں اِن کا سر پکڑ کر جھنجھوڑا تھا، بعد ازاں اُن کے ایک بچے کا گلا گھونٹا اور دوسرے بچے کے منہ پر تھپڑ مارا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا اور بریڈپٹ کے درمیان  14 ستمبر 2016ء کو نجی پرواز کے دوران بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

انجلینا جولی کی جانب سے بریڈ پٹ پر لگائے گئے بد سلوکی کے الزامات پر مقامی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس جوڑی کے درمیان اس بحث اور جھڑپ کی وجہ فرانس میں واقع ایک گھر اور مشترکہ جائیداد تھی۔

واضح رہے کہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ نے 2014ء میں شادی کی تھی۔

بعد ازاں اختلافات کے باعث انجلینا جولی کی جا نب سے  2016ء میں بریڈپٹ سے علیحدگی سے متعلق عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے 2019ء میں فیصلہ دیتے ہوئے اس جوڑی کو سنگل قرار دے دیا تھا۔

یاد رہے کہ اس جوڑی کے 6 بچے ہیں جن میں سے 3 کے بچوں کے یہ خود والدین ہیں اور باقی 3 بچے لے پالک ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید