• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سخت پابندیوں کے باوجود امریکا کی روس سے درآمدات میں 7.7؍ فیصد اضافہ

کراچی (نیوز ڈیسک) تمام تر پابندیوں اور سختیوں کے باوجود امریکا خود روس کے آگے بے بس نظر آتا ہے کیونکہ روس سے امریکا ہونے والی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صرف اگست میں ان برآمدات میں7.7؍ فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 522.1؍ ملین ڈالرز تک جا پہنچی ہیں۔ جولائی میں ہونے والی برآمدات کا حجم 484.8؍ ملین ڈالرز تھا۔ امریکی محکمہ شماریات کے مطابق، اپریل کے بعد سے یہ پہلا بڑا اضافہ ہے۔ حیرانی کی بات ہے کہ صدر جو بائیڈن کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ روس پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جائیں گی اور اشیاء کی تجارت کو بھی ہدف بنایا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید