• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

44 سماج دشمن گرفتار، اسلحہ، 3 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد

اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر )44 سماج دشمن گرفتار کر لئے گئے ۔کیپیٹل پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سات اشتہاریوں سمیت 15افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ملزموں سے تین پسٹل اور منشیات بھی برآمد ہوئیں۔راولپنڈی پولیس نے 8ملزموں کو گرفتار کرکے 4کلو سے زیادہ چرس اور40لٹر شراب برآمد کرلی ۔ٹیکسلا پولیس نے تاش پر جواء کھیلنے والے 5 قماربازوں کو دھر لیا ۔دھمیال پولیس نےموٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2ملزموں کو گرفتار کرکے 3 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ پولیس مختلف واقعات میں نے 5ملزموں سے پانچ پستول برآمد کر لئے ۔گنجمنڈی پولیس نے تین افراد سے آتش بازی کا سامان برآمد کر لیا ۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے،35 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ روات پولیس نے شیشہ نوشی کرنے والے 6ملزموں کو دھر لیا۔
اسلام آباد سے مزید