• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہہ ملکی T20، نسیم شاہ میدان میں اترے بغیر توجہ کا مرکز کیسے بنے؟

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ
فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ بنگلادیش کے خلاف میچ میں میدان میں نہیں اترے لیکن لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ کے دوران نسیم شاہ کو کچھ کھاتا دیکھ کر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

نسیم شاہ کو کچھ کھاتا دیکھ کر کسی نے لکھا آگ لگی ہے بستی میں نسیم اپنی مستی میں۔ ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ لگتا ہے ان کے سارے بل جمع ہو چکے ہیں۔

بنگلادیش کے خلاف میچ میں شائقین کرکٹ نے آج نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی کمی بھی محسوس کی جس کا اظہار لوگوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔

محمد رضوان کی شاندار اننگز پر بھی مداح سوشل میڈیا پر خوش دکھائی دیئے۔ ایک مداح نے محمد رضوان کو ’ون مین آرمی‘ قرار دے دیا۔

سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے لیے لکھا گیا کہ وہ جلد بابر اعظم کے سارے ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ توڑنے والے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔

میچ میں ناقابل شکست 78 رنز بنانے والے محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید