سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ سے شائقین نے کچھ دلچسپ ڈھونڈ نکالا جس کے بعد انٹرنیٹ پر صارفین اس پر بہت زیادہ اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
بنگلادیش کے خلاف میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نے شبیر رحمٰن کو 14 رنز پر اپنی ہی گیند پر کیچ پکڑ کر واپس پویلین بھیجا تھا۔
حارث رؤف کی اس وکٹ کو انٹرنیٹ پر صارفین اپنی ہی نظر سے دیکھ کر تاثرات کا اظہار کررہے ہیں۔
ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ حارث کی گیند پر دیگر فیلڈرز کی جانب سے کیچز چھوڑنے پر وہ تھک گئے تھے اس لیے انہوں نے کہا کہ میں خود ہی کیچ پکڑوں گا۔
ایک صارف نے لکھا کہ حارث کو دیکھ کر لگا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ میں مزید کسی پر بھروسہ نہیں کروں گا اور کیچ خود ہی پکڑوں گا۔
مزید ایک اکاؤنٹ سے لکھا گیا کہ حارث رؤف مجھے سکھا رہے ہیں کہ کبھی کسی پر انحصار نہیں کرنا۔
حارث رؤف کی ایک اکاؤنٹ سے تعریف بھی کی گئی جہاں لکھا گیا کہ فاسٹ بولر مسلسل اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔
میچ میں ناقابل شکست 78 رنز بنانے والے محمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔