وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر فائرنگ کے واقعے پر اظہار افسوس کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ واقعے پر صدمہ ہوا۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز تھائی لینڈ میں ڈے کیئر سینٹر پر فائرنگ کے واقعے میں بچوں سمیت 38 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے تھے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں 23 بچے بھی شامل تھے۔