• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق کی درخواست پھر مسترد، پنجاب کا CCPO لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار

لاہور(این این آئی)حکومت پنجاب نے ایک بار پھر وفاق کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ریلیوکرنے سے انکار کر دیا۔ذرائع کے مطابق وفاق نے سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے کیلئے حکومت پنجاب کو مراسلہ بھیجا ہے تاہم پنجاب نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کو ریلیو کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاق کی جانب سے حکومت پنجاب کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے خلاف بعض شکایات پر انکوائری کرنی ہے لہٰذا انہیں ریلیو کیا جائے۔
اہم خبریں سے مزید