مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ملک اسد کھوکھر نے کہا ہے کہ مقدمات اور گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔
ایک بیان میں ملک اسد کھوکھر نے کہا کہ میری گرفتاری کا آرڈر دینے والا نیازی پہلے اپنی آڈیو لیکس کا تو جواب دے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اجلاس میں میری گرفتاری کے بارے میں پوچھ کر اپنے بیمار ذہن ہونے کا ثبوت دیا ہے۔
ن لیگی ایم پی اے نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا کارکن ہوں، گرفتار ہونے سے ڈرتا نہیں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی کام کے سلسلے میں بیرون ملک آیا ہوں، مقدمات اور گرفتاریاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتیں۔