پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم اگلے پانچ سال میں 75 سے زیادہ T-20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل نے ایف ٹی پی کی تصدیق اور نقاب کشائی کی۔ پانچ سالہ ایف ٹی پی تمام دس ممبر ممالک نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ ایشین چیمپئن پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم 2023-27 کے دوران بالترتیب دو ایشیا کپ اور ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی۔ پی ڈبلیو سی سی ایران، افغانستان اور نیپال کے ساتھ تین ہوم سیریز کی میزبانی کرے گا، قومی ٹیم بیرون ملک دو ٹرائنگولر سیریز اور پانچ دو طرفہ سیریز میں بھی شرکت کرے گی۔
پاکستان اگلے سال نیوٹرل وینیو ٹورنٹو کینیڈا میں برطانیہ اور بھارت میں انگلینڈ کے ساتھ دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گا۔ پی ڈبلیو سی سی کی صدر رخسانہ راجپوت نے کہا کہ انٹرنیشنل کونسل آف وہیل چیئر کرکٹ (آئی سی ڈبلیو سی) ایف ٹی پی ہمیں وہیل چیئر کرکٹ کو عالمی سطح پر تسلیم کرنے اور تجارتی پہلو کی طرف بڑھنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، اسپانسرز کو اس کھیل کی بہتری کے لیے آمدنی پیدا کرنے کی طرف راغب کرتا ہے خاص طور پر جسمانی طور پر۔
پاکستان کے امجد عزیز ملک اٹلی میں عالمی اسپورٹس جرنلسٹس تنظیم اے آئی پی ایس کے ایگزیکٹو رکن منتخب ہوگئے، انتخابات میں دنیا بھر سے 106 ممالک کے نمائندوں نے حق رائے دہی استعمال کیا، اٹلی کے جیانی مرلو عالمی تنظیم کے صدر، قطر کے محمد حجی نائب صدر منتخب ہوئے، اس سے قبل ایشین سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے انتخاب میں امجد عزیز ملک سکریٹری جنرل منتخب ہوئے تھے، جنوبی کوریا کے ہی ڈون جنگ صدر منتخب ہوئے۔
اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کی ایگزیکٹو کمیٹی نے پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے صدر اور سینئر جرنلسٹ اور مصنف امجد عزیز ملک کی مسلسل تیسری بار ایشیئن اسپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن ایشیاکا سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے، سجاس کے صدر آصف خان کا کہنا ہے کہ امجد عزیز ملک کا بلا مقابلہ منتخب ہونا ممبران کا ان پر مکمل اعتماد کا مظہر ہے۔
ساؤتھ ایشین اولمپک کمیٹی اور ساؤتھ ایشین گیمز فیڈریشن نے پاکستان میں اگلے سال ہونے والے سائوتھ ایشین گیمز کو مارچ2024 تک ملتوی کرنے کی منظوری دے دی، یہ گیمز پاکستان اولمپکس کمیٹی اور ساؤتھ ایشین ممالک کی جانب سے کی جانے والی درخواست پر ملتوی کیا گیا ہے۔
کینیڈا کی ہاکی ٹیم نے اگلے ماہ ہونے والے اذلان شاہ ہاکی ٹور نامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ہے جس کے بعد منتظمین نے مصر کو ٹورنامنٹ میں شامل کرلیا ہے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ایپو( ملائیشیا) میں یکم سے دس نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان، جاپان، ملائیشیا، کوریا، جنوبی افریقہ اور مصر کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔
مصر کی ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان کے اولمپئن طاہر زمان نے پہلی بار مصر کی ٹیم کو اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں صلاحیتوں کا اظہار کا موقع ملنے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ عالمی درجہ بندی میں مصر کی رینکنگ 20 ویں ہے۔