• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ایئرپورٹ پردبئی جانے والے مسافر سے ساڑھے 21 کلوآئس ہیروئن برآمد

لاہور(صباح نیوز)لاہور ایئر پورٹ پر ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس(اے ایس ایف) نے کارروائی کے دوران منشیات دبئی اسمگل کرنے کی کوشش ناکم بنا کر ایک مسافر کے قبضے سے ساڑھے 21 کلو گرام سے زائد آئس ہیروئن برآمد کر کے حراست میں لے لیا۔ لاہور ایئر پورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے دبئی جانے والے مسافر سے 21 کلو 530 گرام آئس ہیروئن برآمد کی ہے۔ اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق دبئی جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے 1 مسافر محمد رمضان نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید