لاہور(خصوصی نمائندہ) لیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کامعاملہ،وزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین بورڈ کے انتخاب کی وجہ سے بورڈ کی مزید کارروائی روک دی ، وزارت پاور ڈویژن نےوفاقی وزیرخرم دستگیرکےسسرکوچیئرمین لیسکوبورڈبنانےکی سمری ارسال کی تھی تاہم (ن) لیگ کی قیادت کےتحفظات پربورڈچیئرمین کی سمری دوبارہ ارسال کرنےکافیصلہ کیاگیاہے،ن لیگ کے ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ دوبارہ سمری میں حافظ میاں نعمان کو چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز بنایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے حافظ نعمان کو چیئرمین بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔