کراچی( اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فخر زمان کی واپسی سے بیٹنگ لائن مضبوط ہوگئی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ سے پہلے مڈل آرڈر کا فارم میں آگیا ہے ٹیم کا کمبی نیشن بھی درست ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ روہت شرما عمر میں مجھ سے بڑے ہیں، کرکٹ میں ان کی خدمات ہیں، کوشش کرتے ہیں کہ ان سے تجربہ لیں گے، انہوں نے کہا کہ پیر سے اپنی مہم شروع کریں گے، وارم اپ میچ سے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے میں مدد ملے گی بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل ہمیں چھ دن تیاری کے لئے ملیں گے اس دوران دو وارم اپ میچ بھی ہیں نیوزی لینڈ میں مڈل آرڈر بیٹنگ کی کارکردگی اچھی علامت ہے۔ شاہین کو دونوں میچ کھلا کر ان کی فٹنس کو چیک کریں گے پاکستان بھارت میچ کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت میچ ہمیشہ ہائی وولٹیج گیم ہوتا ہے، شائقین اس میچ کو انجوائے کرتے ہیں، ہم بھی انجوائے کرتے ہیں، کوشش کریں گے کہ اس میچ میں اپنا سو فیصد دیں۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں جیت سے پاکستان ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل اچھا اعتماد ملا ہے، جس طرح آخری دو میچز میں مڈل آرڈر نے اچھا پرفارم کیا ہے۔ بابر اعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریز کافی اہم رہی، یہ پاکستان کیلئے اچھی سیریز رہی، سیریز نے ٹیم کو ورلڈ کپ سے قبل کافی مدد دی، کوشش کریں گے کہ اسی مومینٹم کو ورلڈ کپ تک لے کر جائیں۔