• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم کی معاشی پالیسیوں پر امریکی صدر کی تنقید

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے معاشی منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی کا فیصلہ ایک غلطی تھی۔ اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’عالمی سطح پر مہنگائی‘‘ کی وجہ سے دیگر ملکوں کی معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں امریکا کو نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی سے جانتے تھے کہ نئی برطانوی وزیراعظم کو اپنے سابقہ معاشی منصوبوں اور ٹیکس میں کٹوتیوں کے فیصلے سے پیچھے ہٹنا پڑے گا کیونکہ اخراجات کم کرنے کیلئے اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔
اہم خبریں سے مزید