• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

خواتین باسکٹ کا ٹائٹل پاکستان واپڈا کے نام

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں قومی خواتین باسکٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا افتتاح پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کرنل( ر) آصف زمان نے کیا، ایونٹ میں شریک ملک کی ٹاپ آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا، پول اے میں دفاعی چیمپئن پاکستان واپڈا ، کراچی، راولپنڈی اور کوئٹہ جبکہ پول بی میں پاکستان آرمی، لاہور ،اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں شامل تھیں۔ 

چیمپئن شپ میں روزانہ چار میچز کھیلیں گئے، ایونٹ میں شریک خواتین کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ بہت عرصے بعد ملک میں خواتین کے باسکٹ بال مقابلوں کو اہمیت دی گئی، انہوں نے کہا کہ اس سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا، انہوں نے چیمپئن شپ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا اور کہا کہ ملک بھر کی خواتین کھلاڑیوں کے لئے جو انتظامات کئے گئے وہ قابل تعریف تھے۔ 

افتتاحی تقریب میں کرغزستان کے نائب سفیر میلیس مولڈالیو ، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر ر افتخار منصور، سیکرٹری خالد بشیر، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اوج ظہور، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، افتتاحی میچ اسلام آباد اور لاہور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا، فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان واپڈا نے آرمی کو 29کے مقابلے میں 49پوائنٹس سے شکست دیکر ایونٹ کا دوبارہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 

پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی نگرانی میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری تھے جبکہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل ر آصف زمان، پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر افتخار منصور، سیکرٹری خالد بشیر، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ ، سیکرٹری اوج ظہور سمیت بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ 

واپڈا کی ٹیم نے فائنل میچ میں شاندار کھیل پیش کیا اور سحرش نواز کے 14 اور سدرہ حاکم کے 12پوائنٹس سکور کرنے کی بدولت 29-49پوائنٹس سے فائنل جیتا ،چیمپئن شپ کی تیسری پوزیشن کے میچ میں اسلام آباد بلیوز نے کراچی کو اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت آسان مقابلے کے بعد 8- 31 پوائنٹس سے شکست دی، میچ میں ثمنہ محبوب نے 11اور امینہ نے 8 پوائنٹس سکور کئے۔ 

پانچ روزہ چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے باسکٹ باسکٹ بال فیڈریشن کی کوششوں کو سراہا ۔ اور کہا کہ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کو پی ایس بی سے الحاق دینے کی بھی سفارش کی۔ وفاقی وزیر براے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمن مزاری نے کہا ہے کہ حکومت خواتین کھیلوں کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہی ہے، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور حکومت کا ایجنڈا ایک ہی ہے، فٹبال فیڈریشن کے جلد الیکشن کروانے کیلئے نارملائزیشن کمیٹی سے بات کی ہے جبکہ امید ہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی ،انہوں نے کہا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر )عارف حسن نے ملاقات کی اور کھیلوں کی بہتری سے متعلق تجاویز دی ہیں، پی او اے اور حکومت کا کھیلوں سے متعلق ایجنڈا ایک ہی ہے اور وہ کھیلوں کا فروغ ہے۔ ( نصر اقبال)

اسپورٹس سے مزید
کھیل سے مزید