• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی نے صوبے میں روٹی کی بڑھتی قیمت کا ذمہ دار وزیراعظم کو قرار دیدیا

چکوال،تلہ گنگ(نمائندگان جنگ) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ صوبے میں روٹی کی بڑھتی ہوئی قیمت کے ذمہ دار وزیر اعظم ہیں شہبازشریف صرف اعلان کرتے ہیں اورجھوٹ بولتے ہیں،ن لیگ والے جس طرح کے جھوٹے ہیں وہ ہمیں اچھی طرح پتہ ہے ، ن لیگ والے جھوٹے،انکاپیچھانہیں چھوڑینگے، ساراٹبرچورجہاںجاتے ہیں چورچورکے نعروں سے استقبال ہوتا ہے، میں نے 15سال ر ہ کر قریب سے انکا چہرہ دیکھا، سارے ٹبر نے سچ نہ بولنے کی قسم کھائی ہوئی ہے،تلہ گنگ میں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے انہوں نےکہا کہ تلہ گنگ اور لاوہ والوں نے جسطرح ساتھ دیا میری نسلیں بھی آپکو نہیں بھولیں گی ، شریف خاندان آتا ہے ڈرامے رچاکر چلا جاتا ہے ، ہم دعا کرتے تھے کہ کوئی بندہ بھیج جو انہیں نہ چھوڑے تو اللہ تعالیٰ نے عمران خان بھیج دیا انہیں عمران خان سوتے جاگتے اٹھتے بیٹھتے نظر آتا ہے جہاں جاتے ہیں چور چور کے نعروں سے استقبال ہوتا ہے شہباز شریف نے گندم بند کر دی ہے ۔
اہم خبریں سے مزید