روم (اے ایف پی) اٹلی میں انتہائی دائیں بازو کی رہنما جیروجیا میلونی کو وزیراعظم کیلئے نامزد کردیا گیا ہے، ان کی جماعت نے انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کی تھی، اٹلی میں صدارتی دفتر کے سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ میلونی اٹلی کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئی ہیں۔ اطالوی صدر سرجیو ماتریلا نے پارلیمنٹ میں موجود تمام جماعتوں کیساتھ مذاکرات کے بعد میلونی کو نئی حکومت کی تشکیل دینے کا ٹاسک دے دیا ہے۔ وہ جمعے کے روز اپنی نے نئی حکومت سنبھال لیں گی جبکہ ان کی کابینہ کے وزراء ہفتے کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے۔