• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سیکرٹریٹ کے سامنے PTI رکن قومی اسمبلی کے گارڈ نے گولی چلا دی

اسلام آباد(این این آئی، جنگ نیوز)الیکشن کمیشن کے باہر پولیس اہلکار سے گولی چل گئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس میں درخواست گزار محسن شاہنواز رانجھا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ایما پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، ایک جتھے نے میری گاڑی پر حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے باہر پی ٹی آئی ایم این اے کے پولیس گارڈ نے گولی چلادی۔ ذرائع کے مطابق گولی پی ٹی آئی کے ایم این اے صالح محمد کے پولیس گارڈ سے چلی جس کے بعد اہلکار کو گرفتارکرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس اہلکار ایم این اے صالح محمد کیساتھ گن مین کے فرائض سر انجام دے رہا ہے،ایم این اے کے ساتھ دو گن مین تھے اور دونوں بامسلح تھے،ریڈ زون کے اندر کسی قسم کا ہتھیار لے جانا خلاف قانون ہے۔انہوںنے کہاکہ لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے تمام افسران و جوان غیر مسلح تھے۔ ترجمان کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل پولیس وقوعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید